رواں مالی سال ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ، 5 ماہ میں ترسیلات زر 14.77 ارب ڈالر رہیں: وزارت خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ نے بتایاکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ترسیلات زر میں 33.6 فیصد کا اضافہ ہوا اور پانچ ماہ میں ترسیلات زر 14.77 ارب ڈالر رہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا نومبر برآمدات 7.4 فیصد اور درآمدات 8.3 فیصد بڑھیں، کُل بیرونی سرمایہ کاری میں 42.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کے مالی ذخائر 7.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.85 ڈالر تک پہنچ گئے اور چار ماہ میں ایف بی آر محصولات میں 23.2 فیصد کا اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی میں 101.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ نے بتایاکہ چار ماہ میں مالی خسارہ 495 ارب روپے سرپلس رہا، زرعی شعبے کو قرضوں میں 8.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا نومبر افراط زر کی شرح 29.2 فیصد سے کم ہوکر 4.9 فیصد پر آگئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پانچ ماہ میں 0.02 فیصد کا اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر