سول نافرمانی 9 مئی سے بڑا جرم ہے، دباؤ میں عمران کو چھوڑا گیا تو قوم کھڑی ہوگی: جاوید لطیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں جب ماشل لا لگتا ہے تو کسی کو جمہوریت یاد نہیں آتی، آج کے دن ایک قومی لیڈر شہید ہوئیں اس وقت کسی کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے۔ انہوں نےکہا کہ ہمیں خیرات میں زندگی نہیں چاہیے، ہمیں غیرت کی موت عزیز ہے، ہم ایٹمی طاقت ہیں، عالمی قوتوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،کوئی ڈکٹیشن دے گا تو ہم سب ایک نظر آئیں گے، ڈالروں کے بدلے ہمیں کوئی بے غیرتی نہیں سکھا سکتا، ہم پھندا جھول لیں گے لیکن اپنی عزت کا سودا نہیں کریں گے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ کیوں نہیں کہتے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ہے، عالمی قوتیں اس سے کیا کام لینا چاہتی ہیں، ہم سیاسی محاذ پر تقسیم ہو جائیں گے مگر قومی غیرت پر تقسیم نہیں ہوں گے، اگر دباؤ میں کچھ کیا گیا تو قوم کھڑی ہو کر دکھائے گی۔انہوں نے کہا کہ بغاوت کرنے والے کو چھوڑنے، سائیکل چور کو لٹکانے سے ریاستیں نہیں چلتیں، کارکنوں کو سزا اور ماسٹر مائنڈ کا کیس لٹکا دینے سے بات نہیں بنے گی، سول نافرمانی 9 ، 10 مئی سے بڑا جرم ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ جنرل فیض حمید ہاوسنگ سوسائٹی کی وجہ سے گرفتار نہیں، قوم کو فیض حمید کی گرفتاری کی وجہ بتانی چاہیے، فیض حمید نے ادارے کے اندر بغاوت کی کوشش کی جو ناکام ہوئی، بغاوت کی ایسی سازش کسی اور ملک میں ہوتی تو اسے گولی سے اڑا دیا جاتا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر