وہ دن دور نہیں جب بینظیر بھٹو کے انصاف پر مبنی پاکستان کا وژن حقیقت بنے گا، بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) شہید بینظیر بھٹو کی 17ویں یوم شہادت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بی بی شہید کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کی زندگی جراَت، استقامت اورپاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی، بینظیر بھٹو صرف سیاسی شخصیت نہیں بلکہ مظلوم، محکوم اورپسماندہ طبقات کے لیے امید کی کرن تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح، شہید بینظیر بھٹو بھی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں، انکی مصالحت، مشاورت اور مختلف نقطہ نظرکو سمجھنےکی فلسفیانہ سوچ نے ایک جدید اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھی، شہید بینظیر بھٹو کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے انسانی آزادی اورجمہوری اقدار کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں، ہم دہشتگردی، انتہا پسندی اور ملکی استحکام کوخطرے میں ڈالنے والی کسی بھی قوت کےخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم کی عالمی اشوز پر مہارت مشعلِ راہ ہے، فلسطین اور کشمیر سمیت تصفیہ طلب عالمی معاملات پربی بی شہید کے وژن سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جمہوریت اور آئینی حکمرانی کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے قوم متحد ہو جائے، بی بی شہید کی زندگی استقامت اور اپنی ذات بھلا کرعظیم مقصد کے لیے خودکو وقف کرنےکا سبق دیتی ہے، بی بی شہید کا خواب ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اورقوم سے بی بی شہید کےجمہوریت، رواداری، سماجی انصاف کےاصولوں سے و ابستگی کی تجدید کی اپیل ہے، بینظیر بھٹو کی زندگی اورقربانی منصفانہ اورمساوی معاشرے کے لیے ان کی جدوجہد کا لازوال ثبوت ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ بیظیر بھٹو کے اس خواب کو حقیقت بنائیں، وہ دن دور نہیں جب بی بی شہید کے انصاف پر مبنی پاکستان کا وژن حقیقت بنے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر