پاکستان کی افغان صوبے پکتیکا میں فضائی کارروائی، 71 سے زائد خوارج ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کارروائی میں خودکش جیکٹ کی فیکٹری سمیت دہشت گردوں کے 4 اہم مراکز کو تباہ کیا گیا۔ پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے اطراف کی آبادی کارروائی میں محفوظ رہی۔ افغان حکومت کے مطابق اس کارروائی میں 46 سویلین ہلاک ہوئے، افغان وزارت خارجہ نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور سے واقعے پر احتجاج بھی کیا، مراسلے میں کہا کہ پاکستانی طیاروں نے افغان حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں خوارج کا ’عمر میڈیا سیل‘ اور 4 بڑے خارجیوں شیر زمان عرف مخلص یار، اختر محمد عرف خلیل، اظہار عرف حمزہ اور شعیب چیمہ کے ٹھکانے تباہ کیے گئے ۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع برمل کے چار علاقوں پر پاکستانی بمباری سے 46 افراد ہلاک ہوئے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر