فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کا مردہ ضمیر غاصب صیہونیوں کے ساتھ ہے: سعد رفیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک بیان میں رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رچرڈ گرینل کا ضمیر 2018 کے الیکشن چوری سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور تک سو رہا تھا، رچرڈ گرینل کا ضمیر اپوزیشن لیڈروں کی طویل قید پر سو رہا تھا۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کامردہ ضمیر آج بھی غاصب صیہونیوں کے ساتھ ہے، رچرڈ گرینل جیسے بے ضمیر لوگوں کا شعور صرف سامراجی عزائم کی تکمیل کے لیے ہی جاگتا ہے، رچرڈ گرینل جیسے لوگوں کا انسانیت، انصاف، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ رچرڈ گرینل جیسے لوگوں کا مطالبہ کچھ اور مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں، پاکستان کو بخوبی علم ہے یہ سب مل کر چین بلاک کو توڑنےکی کوشش کریں گے، پاکستان کو بخوبی علم ہےکہ یہ ایران کو گھیرنےکے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالنےکی کوشش کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رچرڈ گرینل جیسے لوگوں نے پہلے بھی ایسا کیا لیکن رب کائنات نے پاکستان کو محفوظ اور مضبوط رکھا۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر