بانی پی ٹی آئی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزارت کو ایسی کسی تجویز کا علم نہیں ہے، پاکستان نے بین الاقوامی انسانی حقوق کےفرائض پرعملدرآمدکاعزم کر رکھا ہے، ہم تعمیری اور بامعنی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان اور امریکا تمام امور پر گفتگو کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یورپی یونین سے تعلقات ہمہ جہتی ہیں ، پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ مفاد کا تعلق ہے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے کا عزم برقرار ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔افغانستان میں کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں، افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں سے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے، اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پُر عزم ہیں، انسداد دہشتگردی آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر احتیاط سے منتخب کیے جاتے ہیں، ترجیح ہے کہ مسائل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر