پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ان باتوں تک پہنچا جا سکتا ہے جس میں سب کیلئے آسانی ہو: رانا ثنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، نہ انھوں نے ہماری ہر بات کو تسلیم کرنا ہے اور نہ ہم ان کی ہر بات کو تسلیم کریں گے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا مذاکرات میں ان باتوں تک پہنچا جا سکتا ہے جس میں دونوں فریقین کے لیے آسانی ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کرتے ہیں تو کیا یہ بات وزیراعظم سے ہو سکتی ہے؟ جب پی ٹی آئی کے مطالبات بلیک اینڈ وائٹ میں آئیں گے تو ہم اس کا طریقہ کار بھی پوچھیں گے اور پھر ہم بھی لکھ کر دیں گے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آئیں گے تو مذاکرات مکمل ہونے کے وقت کا اندازہ ہوگا، میرا خیال ہے کہ 2جنوری کو پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ آجائے گا۔مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے جو مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ ہونا چاہتے ہیں تو اس پر اعتراض نہیں، مدارس رجسٹریشن سے متعلق معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قانونی ٹیم مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر