11 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کتنی بڑھی؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق سال 2024 کے 11 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 11.58 فیصد بڑھی، جنوری سے نومبر 2024 کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2.05 ارب ڈالر رہا جو سال 2023 کے ابتدائی 11 مہینوں میں 1.84 ارب ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سال 2024 کے 11 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 21.34 کروڑ ڈالر زائد رہی اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ ملکی نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 23 فیصد اضافے سے 2.25 ارب ڈالر رہی، نجی شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 31 فیصد بڑھی اسٹیٹ بینک کے مطابق نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کی آمد 46 فیصد اضافے سے 3.41 ارب ڈالر رہی اور نجی شعبے سے براہ راست سرمایہ کاری کا خروج 93.5 فیصد بڑھ کر 1.04 ارب ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ سے 2024 کے 11 ماہ میں 10.77 کروڑ ڈالر کا نکالے گئے اور 2024 میں اوسط ماہانہ 98 لاکھ ڈالر نکالے گئے جن میں سے ملکی سرکاری شعبے سے 19.86 کروڑ ڈالر نکالے گئے جبکہ سرکاری شعبے سے اوسط ماہانہ 1 اعشاریہ 8 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر