عمران اسرائیلی اثاثہ ہے جس کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو سر نِگوں کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خواجہ آصف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے مغرب سے آواز اٹھانے والوں پر واضح ہونا چاہیے کہ پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہماری اول و آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے عناصر کو اسرائیل کی بھرپور حمایت حاصل ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدا نخواستہ سر نِگوں کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری نے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے بیانات سے کوئی دباؤ محسوس نہیں کر رہی، جب یہ لوگ حکومتی نمائندے کے طور پر بات کریں گے تو پاکستانی حکومت بھی جواب دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسی بات ہے پہلے امریکا بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلوائے گا اور پھر بانی پی ٹی آئی قوم کو امریکا سے آزاد کروائیں گے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنےوالے رچرڈگرینل نے ابھی تک اپنا منصب نہیں سنبھالا، جب وہ عہدہ سنبھالیں گے تو انہیں اپنی پوری انتظامیہ سے بات کرنا پڑےگی۔حسین حقانی نے کہا کہ اس وقت انہیں بتایا جائےگاکہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی اوراُن کے حامی امریکا کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں، وہ امریکاکے کسی مفاد کے نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر