آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ، حادثے کی ابتدائی وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کو تیزی سے نیچے کی طرف آتے اور پھر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، طیارے کے تباہ ہوتے ہیں اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں نکلنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھند کے باعث روٹ تبدیل کیا گیا تھا اور حادثے سے قبل طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے جس میں سے 27 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔قازق حکام کے مطابق طیارے کے حادثے میں زخمی 27 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔خبر ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، گروزنی میں دھند کے باعث طیارے کو اپنا رخ بھی موڑنا پڑا۔
پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزیزبھائی صدر آذربائیجان الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا ہماری دعائیں مرحومین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر