عمران خان کی پی ٹی آئی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور مجھے عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہم تینوں کے علاوہ عالمی امور پر کوئی بات نہ کرے۔شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نقات پر کوئی سمجھوتا نا کریں، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے اور دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کے درمیان دوسرا اجلاس 2 جنوری 2025 کو ہو گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر