ایک اورکشمیری نژاد پاکستانی برطانیہ میں لارڈ بن گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر میں پیدا ہونے والے شفق محمود اپنے خاندان کے ہمراہ 4 برس کی عمر میں شیفیلڈ آ کر آباد ہوئے تھے، شیفیلڈ کونسل میں 2011 سے لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے لیڈر شفق محمود نے گاڑیوں سے سامان اتارنے سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شفق محمود نے اسٹورز میں کام شروع کیا اور سب سے کم عمر منیجر بن گئے، شیفیلڈ یونیورسٹی سے بزنس کی تعلیم بھی حاصل کی، ساتھ ہی یوتھ ورکر بن کر پیچھے رہ جانے والے نوجوانوں کیلئے کام کیا اور انھیں تعلیم کےمواقعوں تک رسائی فراہم کی۔شفق محمود کو 2011 میں شیفیلڈ کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے رہنما بنے، 2015 میں ملکہ برطانیہ نے انھیں ایم بی ای کے اعزاز سے نوازا، 2019 میں انھیں یورپی پارلیمنٹ یاکسشائر و ہمبر کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا۔شفق محمود نے 22-2021 میں کیئرر کمیشن کی سربراہی بھی کی، یاد رہے کہ کمیشن کو پارٹی لیڈر سر ایڈ ڈیوی نے قائم کیا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر