بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کے مرکزی کردار جنرل (ر) فیض علی چشتی کی زندگی پر ایک نظر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)5 جولائی 1977 کی شام جب اس وقت کی بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے 10 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض علی چشتی نے تمام انتظامات مکمل کرلیے تو آرمی چیف جنرل ضیا الحق کے دل میں ایک انجانا خوف تھا جس کا اظہار انہوں نے جنرل چشتی کو یہ فقرہ کہہ کر کیا کہ مرشد مروا نہ دینا۔ یوں تو بھٹو حکومت پر قبضے کا فیصلہ جنرل ضیاالحق کا تھا مگر فیض علی چشتی نہ صرف اس فیصلے میں ان کے پہلے ہمنوا تھے بلکہ بھٹو حکومت کے خلاف کارروائی کے کردار نمبر ون بھی وہی تھے، وہ بھٹو حکومت کے خاتمے کے اقدام کا مرتے دم تک دفاع کرتے رہے۔جنرل فیض علی چشتی ہمیشہ آرمی چیف کے عہدے کو منتخب وزرائے اعظم سے مقدم تصور کرتے تھے، بھٹو حکومت کے خاتمے کے بعد فیض علی چشتی کچھ عرصہ جنرل ضیا الحق کے منظور نظر رہے اور انہیں مارشل لا حکومت میں غیر معمولی اہمیت بھی حاصل رہی۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ فل جنرل بنیں مگر ایسا ہونہ سکا اور انہیں 1980 میں ریٹائر ہوکر گھر جانا پڑا، بعد میں جنرل چشتی نے ’بھٹو ، ضیا اور میں‘ کے عنوان سے کتاب بھی لکھی جس کی شہرت کے بعد بیٹریل آف این ادر کائنڈ اور ڈیموکریسی اینڈ آرمی ان پاکستان کے عنوان سے کتب بھی تحریر کیں۔جنرل فیض علی چشتی نے سال 2007 میں پیپلز پارٹی کے ایک سینیٹر کی مدد سے بے نظیر بھٹو سے خفیہ ملاقات کرکے 1977 میں اپنے کردار کی وضاحت بھی کی تھی مگر جب ان سے اس بابت پوچھا گیا تو انہوں نے تردید کی۔ جنرل فیض علی چشتی بھارت کی ڈھیرا دھون برٹش ملٹری اکیڈمی سے تربیت یافتہ تھے، وہ پیدا تو بھارتی پنجاب میں ہوئے مگر تقسیم کے بعد بحیثیت جونئیر فوجی افسر ممبئی سے ایک بحری جہاز پر کراچی آئے اور پھر مرتے دم تک راولپنڈی میں رہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر