امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، جوہری پروگرام پر سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند دن پہلے خوارج کے حملے میں 17سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی اور ہماری فورسز نے کئی خوارج کو جہنم رسید کیا، سپہ سالا خود گئے اور اہلکاروں کو حوصلہ دیا، تمام وسائل دہشتگردی کے خاتمے کے لیے لگا کر بھرپور مقابلہ کیا جا رہا ہے، جب تک دہشتگردی کا سر نہیں کچلا جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں فرقہ واریت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دونوں گروپ مسلحہ ہیں، کرم میں جب یہ قتل غارت گری ہو رہی تھی اس وقت اسلام آباد پر چڑھائی کی جا رہی تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔بلیسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم پر جو پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کا کوئی جواز نہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملک کے دفاع کے لیے ہے اور یہ 24کروڑ عوام کا پروگرام ہے، پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ گزشتہ روز کمیٹی کی میٹنگ ہوگئی ہے، قومی مفاد کو سامنے رکھ کر گفتگو ہوگی تو یکجہتی کو فروغ ملے گا،کسی کی نیت پر شک نہیں، امید ہے دونوں کمیٹیاں ایسا حل نکالیں گی جس کا ملک کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2018کے بعد مہنگائی سب سے کم سطح پر ہے، ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، ڈاکٹریونس سے قاہرہ میں مثبت گفتگو ہوئی، بنگلا دیش سے تعلق بن رہا ہے اور بنگلادیش کے لیے ہماری چاول کی ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر