چینی کمیونٹی اور یونیسکو کی جانب سے گھانا کے یتیم خانے کی امداد کے لئے عطیات کی فراہمی

اکرا (شِنہوا) گھانا میں چینی کمیونٹی اور اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے گھانا کے دارالحکومت اکرا میں واقع ایک یتیم خانے کو مختلف اشیا عطیہ کی ہیں۔

ان عطیات میں بسترے، بیت الخلاء کا سامان،  پاؤڈر ڈٹرجنٹ، کھانا، مشروبات اور نقدی شامل تھی اور یہ سب مدرلی لوو یتیم خانے کو دی گئیں جس میں 60 سے زائد بچے رہائش پذیر ہیں۔

اس موقع پر چینی کمیونٹی کی  مالی امداد سے یتیم خانے کی  تزئین و آرائش  کی جانےوالی نئی عمارت کی نقاب کشائی بھی کی گئی ۔

گھانا ایسوسی ایشن آف چائنیز سوسائٹیز کے چیئرمین تانگ ہانگ نے کہا کہ چینی کمیونٹی نے ضرورت مند شہریوں کی مدد  کے ذریعے ہمیشہ سماجی ذمہ داری پورا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

تانگ نے کہا کہ گھانا کے لوگ فطرتاً مہمان نواز ، بہت مہربان اور غیر ملکیوں سے محبت کرتے ہیں اور چینی  کاروباری ادارے ضرورت مندوں کو عطیات دینا چاہتے ہیں۔ ہر بچے کا حق ہے کہ وہ بڑھے اور بہتر زندگی حاصل کرے اور خواب دیکھے۔ اس لیے ہمارا آنا اور عطیات دینا بہتر زندگی گزارنے کے لئےان کی حوصلہ افزائی کرے گا اور شاید ایک یا 2 سال میں ان کی حالت بہتر ہو جائے۔

مدرلی لوو یتیم خانے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جان ازوما نے کہا کہ چینی کمیونٹی اور یونیسکو کے عطیات یتیم خانے کے لیے بڑی راحت کا سبب بنیں گے کیونکہ یہ وہ اہم اشیاء ہیں جو یتیم خانے کی روزمرہ ضروریات میں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر