ایپکس کمیٹی اجلاس میں محسن نقوی اور علی امین کا رویہ کیسا تھا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پشاور میں گزشتہ ہفتے ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکا رویہ دوستانہ رہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ قانون نافذ کرنےوالےادارے آپریشن والے علاقوں میں بھی عوام پر تشدد نہیں کرتے، اس پر علی امین نے کہا کہ ایسے اہلکاروں کو ڈی چوک میں بھی تعینات کیا جاتا، وزیراعلیٰ کے جواب پر محسن نقوی مسکرائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے اجلاس میں کہا کہ دہشتگردی سمیت صوبے کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم سے وفاقی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں بلانےکی درخواست کروں گا تاکہ تمام مسائل پر وفاقی کمیٹی کے اجلاس میں بات ہوسکے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے محسن نقوی سےشکوہ کیا کہ بعض پنجاب اور وفاقی وزرا کرم کے مسئلے پر غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں، صوبائی حکومت پہلےدن سے مسئلہ حل کرنےمیں سنجیدہ ہے، اس پر وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ وزرا کرم کے مسئلے پر آئندہ ایسے بیانات نہیں دیں گے، مسئلےکے پائیدار حل کے لیے صوبائی حکومت کو سپورٹ کرینگے اور دونوں حکومتیں مل کر کام کریں گی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ نے وزیرداخلہ سے کہا کہ پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کا مسئلہ جلد حل کیا جائے، اس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ بلٹ پروف گاڑیوں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر