‘3 سالہ بچی نے پولیو کے قطرے پیے لیکن اسرائیلی بمباری سے ٹانگیں گنوا بیٹھی‘،غزہ میں بربریت کی داستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ الجزیرہ کی حال ہی میں شائع رپورٹ میں ایک فلسطینی خاندان کے بارے میں بتایا گیا جو اسرائیلی فوج کی مظالم کا نشانہ بنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال ماہ ستمبر میں 2 بچوں کی ماں غزہ کی ایک خاتون شمیما، 3 سال اور 22 ماہ کی اپنی دونوں بیٹیوں کو ایک کیمپ لیکر گئیں جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے تھے۔بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد وہاں سے واپس گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد اسرائیلی طیاروں نے شمیما کے گھر پر بمباری کردی۔
3 سالہ بچی نے پولیو کے قطرے پیے لیکن اسرائیلی بمباری سے ٹانگیں گنوا بیٹھی‘،غزہ میں بربریت کی داستان
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شمیما شہید ہوگئیں جب کہ ان کے شوہر اور دونوں بیٹیاں زخمی ہوئیں اور ان میں سے ایک 3 سالہ ہنان کو زیادہ زخم آئے جب کہ اس کی دونوں ٹانگین بھی بمباری سے ضائع ہوگئیں۔ الجزیرہ نے لکھا کہ ہنان اب اپنا زیادہ وقت اپنی چھوٹی بہن سے ساتھ گزارتی ہیں اور اکثر سوال کرتی ہیں ‘ماں کہاں ہے’، میری ٹانگیں کہاں گئیں؟



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر