غزہ: غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد پر دھاوا ، متنازع نعرےبازی کے بعد آگ لگادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے مغربی کنارے پر واقع سلفیت کے علاقے کی مسجد پر غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس دوران اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد کے داخلی دروازے کو آگ لگاتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور مسجد کی دیواروں پر اسپرے پینٹ میں کلچر اور دھمکی آمیز نعرے لکھے۔یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد کی دیوار پر ’عربوں کی موت‘ اور ’ بدلہ ‘ جیسے ناپاک نعرے درج کیے گئے۔مسجد سے سامنے آئی ویڈیو میں ایک نقاب پوش شخص سمیت کچھ لوگوں کو مسجد کی دیواروں پر اسپرے پینٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب صیہونی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا کے کمال عدوان اسپتال پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 77 فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر سوئیڈن نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے۔ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نسل کشی کے واضح ثبوت ملے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر