مہمند کے قبائلی عمائدین کا علاقے سے طالبان کے خاتمے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امن و امان کی صورتحال پر ضلع مہمند کے عمائدین کا کمشنر ہاؤس میں جرگہ ہوا جس میں عمائدین نے کمشنر پشاور کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔عمائدین کا کہنا تھا مہمند میں سڑکیں خستہ حال ہیں لیکن مرمت کیلئے فنڈز نہیں ہیں، فاٹا انضمام کے بعد خاصہ دار کے مسائل تاحال حل نہیں ہوئے۔جرگے میں شامل عمائدین کا کہنا تھا مہمند اور باجوڑ کے درمیان تنازعات کو حل کیا جائے، مہمند میں دہشتگردی سے تباہ مکانات کو بحال کریں اور معاوضہ دیں اور بجلی کی لوڈیشنگ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے۔عمائدین کا کہنا تھا ضلع مہمند میں طالبان دوبارہ آباد ہوئے، طالبان کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، قبائلی مشران کو سکیورٹی فراہم کی جائے اور ہمارے علاقوں سے طالبان کا خاتمہ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر