یونان کشتی حادثہ: مرکزی ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل، غفلت برتنے پرپولیس افسران کیخلاف کارروائی شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایف آئی کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث دیگر انسانی اسمگلرز کےنام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر غفلت برتنے والے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے16 دسمبر کو عثمان ججہ کےگھر چھاپا مارا تھا جہاں اس کی پہلےسے گرفتاری کا پتا چلا، اس کے بعد ایف آئی اے ٹیم تھانے قلعہ کالر والا پہنچی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 16 دسمبر کو ہی عثمان ججہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے آرڈر جاری ہوئے تھے تاہم ایف آئی اے ٹیم کی درخواست پرپولیس عثمان کو جیل کے بجائے راہداری ریمانڈ پر تھانے لائی۔ذرائع نے بتایا کہ تھانے میں عثمان ججہ سے یونان کشتی حادثے سے متعلق ابتدائی تفتیش کی، ایف آئی اے نے پولیس افسران کو عثمان کے مطلوب ہونے سے متعلق بتایا۔زرائع کا کہنا ہے کہ 18 دسمبر کو ایف آئی اے ٹیم عثمان ججہ کو لینے پہنچی تو رہائی کا علم ہوا، عثمان ججہ کو 17 دسمبر کو ضمانت مل گئی تھی تاہم پولیس افسران نے ایف آئی اے کو اس سے لاعلم رکھا ۔پولیس کے مطابق عثمان ججہ کے مقدمے سے جڑے پولیس افسران کےخلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ فرار ہوگیا ہے، ملزم کسی اور مقدمے میں سیالکوٹ پولیس کی حراست میں تھا، ضمانت ملنے پر روپوش ہوگیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ انہوں نے سیالکوٹ پولیس سے کہا تھا کہ ضمانت ہونے پر اسے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے۔سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہےکہ انہیں زبانی آگاہ کیا گیا تھا، تحریری طور پر نہیں اس لیے ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر