امریکی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد ہیئت التحریر کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے شام پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین امریکی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد آج شامی دارالحکومت دمشق پہنچا ہے جو بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والی تنظیم ہیئت التحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے ملاقات کے دوران شام میں اقتدارکی منتقلی سمیت دیگرامورپربات چیت ہوگی۔ترجمان کے مطابق امریکی وفد شامی سول سوسائٹی اور دیگرکمیونٹیز کے ارکان سے ملاقات کریگا جبکہ شام میں لاپتہ امریکیوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنےکے لیے کام کرےگا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وفد نئی شامی قیادت سے شام کے مستقبل کے متعلق ان کے ویژن کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے گا اور یہ بھی پوچھے گا کہ امریکا کس طرح شام کی مدد کر سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر