کورنگی میں پولیو کے قطرے نہ پلانے پر بضد فیملی کا ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھاڑ دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس کے مطابق کورنگی میں آج انسداد پولیو مہم جاری تھی جہاں پولیو ورکرز قطرے پلانے کے لیے فیملی پاس گئے تو علاقے میں موجود فیملی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کیا اور ٹیم پر حملہ کردیا، فیملی نے پولیو ٹیم کو بیلچوں سے مارا، ان سے موبائل فون بھی چھین لیے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ٹیم پر حملہ کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمینہ، ماہ جبین، آمنہ، اقرا، عمران اور سفیان شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ حملے میں معمولی زخمی ہونے والے پولیو ورکرز اور اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر