عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم کے امریکی صدر کو لکھے خط کا کوئی جواب نہیں آیا: وزارت خارجہ کا عدالت میں بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں نمائندہ وزارت خارجہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ امریکا خودمختار ملک ہے ، ڈاکٹر فوزیہ کا ویزا مستردکرسکتا ہے، امریکا وزیراعظم کاویزا بھی مستردکرسکتا ہے مگر معاملات کو سفارتی سطح پر لے جانا ہوتا ہے۔اس پر وکیل وزارت خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ امریکا میں پاکستانی مشن نے وفد کے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے انتظامات مکمل کرلیے تھے، اس پر جسٹس اسحاق نے عدالت میں موجود ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ دستاویزات کے مطابق وفد تاخیر سے پہنچا مگر آپ کا سفیر کہاں تھا؟ ایسے معاملات کو ہمیشہ سفیر دیکھتے ہیں۔ دوران سماعت ڈاکٹر عافیہ کی بہن نے کہا کہ جب ایک ملک کاچیف ایگزیکٹو دوسرے ملک کے ایگزیکٹو کو خط لکھے تو جواب لازمی آتا ہے، اس پر نمائندہ وزارت خارجہ نے جواب دیا کہ وزیراعظم پاکستان کے امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط کا کوئی جواب نہیں آیا۔ جسٹس اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ ملک کے ایگزیکٹو نےخط لکھا اور اس کا جواب نہیں آیا، اس کوکیا سمجھیں؟ امریکا میں پاکستانی سفیرکے وفدکو جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کرنی چاہیے تھی۔ عدالت نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کی درخواست سے لے کر اب تک وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دوروں کی تفصیلات طلب کرلیں جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے احکامات واپس لینے کی استدعا کی۔عدالت نے وزارت خارجہ سے عافیہ صدیقی کےامریکی وکیل کےڈیکلریشن پررپورٹ بھی طلب کی اور وزارت خارجہ کو معاملات کو سفارتی سطح پر دیکھنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر