فضا میں موجود پلاسٹک کے ننھے ذرات سے کینسر کی کچھ اقسام کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)درحقیقت ایک تخمینے کے مطابق ہم ہر ہفتے ایک کریڈٹ کارڈ کے حجم کے برابر ذرات ہضم کر جاتے ہیں، مگر اس سے ہمارے جسم کے اندر کیا ہوتا ہے؟اس بات کا جواب امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دیا گیا ہے، جس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ دنیا میں کینسر کی مخصوص اقسام بہت تیزی سے کیوں پھیل رہی ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فضا میں موجود پلاسٹک کے ننھے ذرات ممکنہ طور پر متعدد امراض کا باعث بنتے ہیں۔پلاسٹک کے ذرات پر ہونے والی 3 ہزار تحقیقی رپورٹس کے تجزیے میں دریافت کیا گیا کہ ان سے صحت کو سنگین مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔مثال کے طور پر مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ آنتوں کے کینسر کا سامنا بھی ہوسکتا ہے اور پھیپھڑوں کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ذرات ممکنہ طور پر پھیپھڑوں میں دائمی ورم کا باعث بنتے ہیں جس سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔واضح رہے کہ پھیپھڑوں کا کینسر دنیا میں سرطان کی سب سے عام قسم ہے جبکہ آنتوں کا کینسر تیسری عام ترین قسم ہے۔محققین نے بتایا کہ پلاسٹک کے ننھے ذرات فضائی آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں مضر صحت مادے کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم یہ پہلے سے جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی کی یہ قسم صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔یہ پہلا جامع تجزیہ ہے جس میں مائیکرو پلاسٹک پر ہونے والے تحقیقی کام کا جائزہ لیا گیا۔ان میں سے بیشتر تحقیقی رپورٹس میں جانوروں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی مگر محققین کے مطابق ان رپورٹس کے نتائج کا اطلاق انسانوں پر بھی ہو سکتا ہے کیونک ہمیں بھی پلاسٹک کے ذرات کی آلودگی کا سامنا ہے۔محققین نے بتایا کہ ہم طبی اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان شواہد کا جائزہ لیں جن میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کے نقصانات کے بارے میں بتایا گیا ہے، جیسے یہ آنتوں اور پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جرنل انوائرمنٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر