ڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس: سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف آئی اے کو سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت 6 روپوش پولیس افسران کو گرفتار کرکے 8 جنوری کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔ادھر ایف آئی اے نے ڈاکٹر شاہنواز کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے والے پانچ رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کے ارکان کے تحریری بیانات بھی لے لیے ہیں۔اسپیشل میڈیکل بورڈ کے ارکان نے اپنے بیانات میں ڈاکٹر شاہنواز پر تشدد کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ ان کی پانچ پسلیاں زندگی میں ہی ٹوٹی تھیں۔ یہ بیانات ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور کیس کے انویسٹی گیشن افسر راشد بھٹی نے لیے۔خیال رہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو 19 ستمبر کو سندھڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل ان کے خلاف عمرکوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر