50 فیصد کرپشن ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ پڑے: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا صنعتی برادری کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں، ملک اس وقت برے دور سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف کا پریشر ہے لیکن ایک روشنی نظر آنا شروع ہو گئی ہے، سارے اندیکیٹرز مثبت آ رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم آہستہ آہستہ مایوسی کے دور سے نکل چکے ہیں لیکن اب بھی بہت سی رکاوٹیں عبور کرنی ہیں، کچھ ایسے فیصلے ہیں جو ہم اپنی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں لے پاتے، معاشی مجبوریاں بعض اوقات تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ مثالی ہے، ہمارے دوسرے انڈیکیٹرز بھی مثبت آرہے ہیں، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، اس وقت پاکستان کو مختلف چیلینجز کا سامنا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مسائل حل ہوتے جائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا نان کسٹم گاڑیوں کی بہت بڑی اسمگلنگ ہے، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی ہے، پرویز الہی نے بتایا ایک بیوروکریٹ نے بچیوں کی شادی میں 4 ارب روپے سلامی کمائی، ایک کسٹم کلیکٹر کروڑوں روپے کی کرپشن کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں ملک میں بہت بڑی کرپشن ہوئی، اگر 50 فیصد کرپشن ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر