غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں ایک ڈاکٹر سمیت مزید 18 فلسطینی شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود صیہونی فوج نے غزہ کے شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ حملوں میں ایک ڈاکٹر سمیت مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے بیت لاھیا، بیت ہنون اور جبالیہ میں 70 دنوں سے محصور فلسطینیوں تک خوراک پہنچانے سے بھی روک دیا ہے۔دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور مکمل جنگ بندی کی شرائط سے دستبردار ہوگئی ہے مگر اس کے باوجود اب تک جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باقاعدہ پیشرفت یا اعلان سامنے نہیں آیا۔ علاوہ ازیں یمن کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیل پر ہونے والے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے یمن کی سالف بندرگاہ اور توانائی کے انفرا اسٹرکچرز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر