مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کریگی: شبلی فراز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہو رہی ہے، حکومت کے مفاد میں ہے کہ اسے باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کرنی چاہیے، مذاکرات کی صورت حل نکلتا ہے تو یہ بہتر ہوگا۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کا بیان آیا ہے کہ وہ کچھ دنوں کیلئے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر سکتے ہیں، ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ممبران سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات ہی نہیں کرائی جا رہی، جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی تب تک کمیٹی کی حدود کا تعین نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت اپوزیشن کو ہینڈل نہ کر سکے تو ملک کا زیادہ نقصان ہوتا ہے، ملک کے فائدے میں ہے کہ سیاسی استحکام ہو، اسی سے معاشی استحکام جڑا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا خیب پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، حکومت امن و امان اور باقی مسائل کو اکیلے حل نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس نہ مینڈیٹ ہے اور نہ ہی انہیں عوام کی سپورٹ حاصل ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر