بیرسٹر سیف کی حکومت کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے اپنی جماعت کو تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا ابھی تک پی ٹی آئی اور حکومت میں رسمی مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا پارٹی کو بار بار مشورہ دیا کہ حکومت کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں، پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے، سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے تو حکومت مذاکرات کے لیے خود تیار ہو جائے گی۔سول نافرمانی سے متعلق سوال پر مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا رہنماؤں کی آراء پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کو مؤخر کیا، تحریک کا سلسلہ جاری ہے، سول نافرمانی بھی جلد شروع ہو گی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت پر عدالت جائیں گے، ہم سیاسی جماعت ہیں، کبھی مفاہمت کبھی مزاحمت کریں گے، مخالف کی ہٹ دھرمی میں مزاحمتی سیاست کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر