نان فائلرز کے بڑی گاڑیاں اور زیادہ جائیداد خریدنے پر پابندی، ترمیمی بل اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں پیش کردہ بل کی مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز پر800 سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد اور شیئرز نہیں خرید سکیں گے، اس کے علاوہ ٹیکس چور بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کرا سکیں گے اور مقرر کردہ حد سے زیادہ پیسے بھی اکاؤنٹ سے نہیں نکال سکیں گے۔مجوزہ ترمیم کے تحت نان فائلرز ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کرسکیں گے، ان کے سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر بھی پابندی ہوگی، نان فائلرز کو صرف موٹر سائیکل رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔بل میں مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز 800 سی سی سے بڑی گاڑیاں نہیں خرید سکیں گے، انہیں صرف موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہو گی۔مجوزہ ترمیم کے تحت نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے جن کے بینک اکاؤنٹ کھلے ہوئے ہیں وہ ایک حد سے زیادہ بینکنگ لین دین نہیں کر سکیں گے، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد کیے جائیں گے اور غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد اپنی جائیداد ٹرانسفر بھی نہیں کر سکیں گے۔بل میں مجوزہ ترمیم میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت غیر رجسٹرڈ افراد کی جائیداد اور کاروبار بیچ ڈالنے کی مجاز ہوگی، ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی فہرست جاری کرے گا ان کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر