دریائے سندھ سے مزیدکینال نکالنےکے منصوبے کیخلاف سندھ کےمختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حیدرآباد کے تعلقہ قاسم آباد میں مکمل طور پر دکانیں، بازار بند رہے جب کہ تعلقہ سٹی کے کچھ علاقوں میں کہیں کاروبار اور دکانیں بند کروائی گئیں۔اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر پولیس نفری معمول سے زائد تعینات کی گئی تھی۔ٹھٹہ، مکلی، گھارو،گجو اور دھابیجی سمیت دیگر علاقوں میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ سبزی مارکیٹ، گوشت مارکیٹ ،ہوٹل اور پیٹرول پمپ سمیت تمام کاروباری مراکز مکمل بند رہے۔جامشورو شہر میں بھی کاروباری مراکز، سبزی منڈی سمیت تمام کاروباری علاقے بند رہے۔ٹنڈومحمدخان شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ اس کے علاوہ مٹیاری، سجاول، میہڑ، نوشہروفیروز، ڈگری اور نوکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی کاروباری مراکز بند رہے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر