یونان کشتی حادثہ: لاکھوں روپے ایجنٹوں کو دیکر پیاروں کو بھیجنے والے انکی واپسی کی راہیں تکنے لگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اب تک 5 پاکستانیو ں کی لاشیں مل چکی ہیں، کشتی الٹنےکے واقعے میں بچائےگئے افراد میں سے 47 پاکستانی شامل ہیں جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔سیالکوٹ کی تحصیل پسرورکے رہائشی صفیان اور عابد بھی کشتی حادثے کا شکار ہونے والوں میں شامل تھے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکوں کے چچا نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے کا شکار سیالکوٹ کے 2 نوجوان 2 ماہ قبل گھر سے روانہ ہوئے تھے۔ نوجوانوں کے چچا کے مطابق 20 سالہ سفیان کا تعلق پسرور اونچا ججہ سے جبکہ 15 سالہ عابد کا تعلق موریکے ججہ پسرور سے ہے، لیبیا تک دونوں نوجوانوں سے رابطہ رہا لیکن وہاں سے روانگی کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ادھر کشتی حادثے میں لاپتا عبدالرحمان کا تعلق گجرات کے گاؤں چک کمالہ سے ہے جن کی والدہ اور نانا غم سے نڈھال ہیں۔عبد الرحمان کی والدہ اپنے لخت جگر کو دیکھنے کے لیے راہیں تک رہی ہے جبکہ لاپتہ نوجوانوں کے اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے پیاروں کی تلاش کے لیے وہاں کی حکومت سے رابطہ کرے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر