بشار حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں موجود فلسطینیوں کی برسوں بعد اپنے پیاروں کی قبروں تک رسائی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق دارالاحکومت دمشق کے قریب واقع یرموک کیمپ شام میں خانہ جنگی کے آغاز میں ہی حملوں کی زد میں آ گیا تھا۔بمباری اور محاصرے کے دوران آبادی کی اکثریت نے کیمپ چھوڑ دیا تھا اور 2018 میں حکومت کے قبضے میں آنے تک یہ علاقہ کھنڈر بن چکا تھا۔بشار الاسد کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد یہاں سے نقل مکانی کرنے والوں کو برسوں بعد واپسی کی اجازت ملی ہے۔بشار الاسد حکومت نے 2018 میں دمشق کے جنوب میں واقع یرموک کیمپ کے قبرستان تک عوامی رسائی پر پابندی عائد کردی تھی، تاہم اب شام میں رہنے والے فلسطینیوں کو یہاں آنے کی اجازت مل گئی ہے۔انہی میں ایک 45 سالہ رضوان عدوان بھی ہیں جو اپنے والد کی قبر کو دوبارہ تعمیر کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اگر اسد حکومت نہ گرتی تو ان کے لیے اپنے والد کی قبر کو دوبارہ دیکھنا ناممکن ہوتا۔یرموک کیمپ 1950 کی دہائی میں ان فلسطینیوں کے لیے بنایا گیا تھا جو اسرائیل کے قیام کے بعد اپنے وطن سے بے دخل ہو گئے تھے اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ رہائشی اور تجارتی مرکز بن گیا۔2011 میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے پہلے یہاں تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار فلسطینی اور ہزاروں شامی رہائش پذیر تھے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر