اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھاکہ پارٹی نے بانی سے کہا ہے کہ سول نافرمانی پر تھوڑے دن رک جائیں، اس پر بانی پی ٹی آئی مان گئے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا کہ مجھے ملک کی فکرہے میں تھوڑے دن انتظار کرلیتا ہوں، حکومت میرے یہ 2 مطالبات پورے کردے، انہوں نے یہی مطالبات دے کراپنے لوگوں کو حکومت کی طرف بھیجا ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگرمیرے دو مطالبات نہ مانے گئے توسول نافرمانی کی کال دوں گا۔
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی درخواست پر سول نافرمانی کی تحریک کچھ دن کیلئے معطل کردی



