سرکاری حج اسکیم: تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار کم درخواستیں موصول، تمام کامیاب قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہو سکی ہیں اور وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پورا کرنے کے لیے سر جوڑ لیے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو کوٹہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے اور کوٹے کا نصف برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک نے بتایا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر