یونان کشتی حادثے کا گوجرانوالا میں پہلا مقدمہ درج، 2 سہولت کار گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کیا اور کشتی حادثے میں ملوث دو سہولت کار بھی گرفتار کرلیے۔ایف آئی اے نے بتایاکہ ایک ملزم کو گوجرانوالہ اور دوسرے کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے نام بھی سامنے آگئے، واقعے میں ملوث 18 انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلرقمرالزمان عرف خرم ججہ کا نام مرکزی ملزم کے طور پر سامنے آیا ہے، خرم ججہ، اس کے بھائی عثمان سمیت فیملی کے 4 افراد مل کر گروہ چلاتےہیں اور خرم ججہ لیبیا میں مقیم اور انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے ساتھ منسلک ہے۔ایف آئی اے نے بتایاکہ خرم ججہ کا گروہ گجرات کے سنیارا گروہ کےخلاف کارروائی کے بعد سے سرگرم ہوا تھا، کوٹلی آزادکشمیرکے رہائشی شمریز کا نام بھی مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جن میں ایک پاکستانی شہری بھی تھا۔کشتی الٹنےکے واقعےمیں بچائےگئے افراد میں سے 47 پاکستانی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر