افغانستان سے آنیوالی ہواؤں سے سردی میں مزید اضافہ، کراچی کا پارہ 10 ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی صورتحال برقرار ہے، پاک ایران اورپاک افغان سرحدی علاقوں میں سرد ہواؤں نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اورپہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ وادی زیارت، شیلابا غ ، خواجہ عمران رینج میں درجہ حرارت منفی 10، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں منفی 6، اسکردو منفی 7، گلگت اور استور منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں صفر،کوئٹہ 1، پشاور 2، مظفر آباد 4، لاہور، ملتان 5 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر