یونان حادثہ: کشتیوں کی تعداد کتنی اور ان میں کتنے پاکستانی تھے؟ سفارتخانے نے حکومت کو رپورٹ دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے یونان کی سمندری حدود میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت پاکستان کو بھجوائی۔رپورٹ کے مطابق یونان کی سمندری حدود میں 3 کشتیوں کو حادثہ پیش آیا، تینوں کشتیاں لیبیا کے علاقے تبروک سے روانہ ہوئی تھیں، ایک کشتی میں 6 پاکستانیوں سمیت 45 افراد سوار تھے، پہلی کشتی میں سوارپاکستانی لڑکے سمیت تمام افرادکوبچالیاگیا، دوسری کشتی میں 5 پاکستانیوں سمیت 47 افراد سوار تھے اور ان تمام افراد کو بھی بچا لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیسری کشتی میں 83 افراد سوار تھے جن میں 76 پاکستانی، 3 بنگلا دیشی، 2 مصری اور 2 سوڈانی ڈرائیور شامل تھے، کشتی کے 39 افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں 36 پاکستانی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق تیسری کشتی میں سوار 39 افراد تاحال لاپتا ہیں جن میں 35 پاکستانی ہیں جب کہ ریسکیوکیےگئے افرادمیں کشتی کاسوڈانی ڈرائیوربھی شامل ہے جسے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیسری کشتی میں سوار 5 افراد کی لاشیں ملیں جو پاکستانی ہیں، ان کا تعلق سیالکوٹ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے، 5 افراد میں سے 4 کی شناخت سفیان، رحمان علی، حاجی احمد اور عابد کے نام سے ہوئی جب کہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر