سول نافرمانی کی تلوار لٹکائی ہوئی ہے، اس طرح مذاکرات نہیں ہوسکتے: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے ڈی چوک میں اموات کا کوئی علم نہیں، لطیف کھوسہ کچھ اور کہتے ہیں یہ کچھ اور کہتے ہیں، یہ بتائیں وہاں رینجرز والوں کو کس نے مارا ہے، مذمت جب ہونی چاہیے تو سب کی ہونی چاہیے، من پسند لوگوں کی مذمت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میری زبان آگ اگلتی ضرور ہے لیکن میں نے اس ایوان کا حال دیکھا ہوا ہے، جیل میں مجھ سے 6 ڈگری میں کمبل بھی لے لیا گیا تھا، میں نے جائے نماز پر 12 راتیں گزاریں لیکن کسی سے منتیں نہیں کیں، سیاست دانوں کو برداشت کرنا چاہیے، شکایتیں کرنے سے عزت نفس مجروع ہوتی ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان (پی ٹی آئی) کی کابینہ نے صرف ایک شخص کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا وہ میں ہوں، جس وقت میں بات کرتا ہوں تو میرا جو بھی قصور ہوتا ہے وہ سامنے آجاتا ہے، تلخیاں ایک دم ختم نہیں ہوتیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آپ نے سول نافرمانی کی بندوق تانی ہوئی ہے، یہ پل پار کرنے کے بعد مذاکرات کرلیں، یوں گن پوائنٹ پر تو مذاکرات نہیں ہوسکتے، ہماری اپنی جنگ کے اندر نقصان قوم کا ہو رہا ہے، پارا چنار کے حالات سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے، اپنے علاقوں کے جھگڑے حل نہ کرنا ہماری ناکامی ہے، پارا چنار کے حالات صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہیں، اپنے صوبے کے حالات کی خرابی سے آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپ جب اپنے الفاظ میں زہر گھولیں گے تو جواب میں شیرینی کیسے آئے گی؟ میں مذاکرات کا ماہر نہیں ہوں، دونوں اطراف اس معاملے کے ماہر موجود ہیں، تبدیلی ایسی آنے چاہیے کہ ایک اچھا ماحول بن سکے، زہرگھول کر ماحول نہیں بن سکتا، اس طرح مذاکرات نہیں ہوسکتے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر