اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کے روز سنایا۔عدالت نے شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینےکے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینےکی اجازت دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں۔عمران خان نے اپنی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار



