بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھےگزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرنے دی گئی، مجھے کہا گیا کہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پورے خیبرپختونخوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے؟سول نافرمانی سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی، ان کے احکامات آئیں گے پھر اس پرعمل ہوگا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کل عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے مگر انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر