کراچی میں آج رات درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانےکا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سردی کی لہر فی الحال برقرار رہے گی، ضلع تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں سخت سردی کی لہر برقرار رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج رات سےکراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور پارہ سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں رات کے وقت درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرق سے خشک اور خنک ہوائیاں چلتی رہیں گی۔دوسری جانب موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہےکہ افغانستان اور شمالی ایران میں ایک مضبوط مغربی سسٹم موجود ہے۔ افغانستان کے جنوب اور شمالی ایران میں شدید برف باری ہوئی ہے۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہےکہ افغانستان ایران میں موجود مغربی سسٹم شمال مغربی بلوچستان پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ شمال مغربی بلوچستان پھر سے شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سائبیرین لہر آج بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقے کو متاثر کرسکتی ہے۔ خشک سائبیرین ہوائیں اور جھکڑ چاغی سے مکران ساحل کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ تیز سائبیرین ہوائیں 48 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بڑھ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر