کرک اور بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس کے مطابق کالا خیل مستی خان میں ملزمان نے پولیو ورکر پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی پولیو ورکر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی پرانی دشمنی بھی چل رہی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کرک میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور پولیو ورکر زخمی ہوا
پولیس کے مطابق کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے شکر خیل میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ ہوا، فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر بھی زخمی ہوا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے: گورنر کے پی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں پولیو ٹیم پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔گورنرخیبرپختونخوا نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے۔یاد رہے کہ آج سے ملک بھر میں 3 روزہ پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جس میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر