عوامی جمہوریہ کانگو کے صدر نے چین کی امداد سے قائم ثقافتی مرکز کا افتتاح کر دیا

کِنشاسا (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آرسی)کے صدر فیلکس تشیسی کیڈی نے ڈی آر سی کے دارالحکومت کِنشاسا میں چین کی مدد سے قائم کردہ سینٹرل افریقن کلچرل اینڈ آرٹس سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد  مخصوص مقام کا دورہ کرتے ہوئے صدر تشیسی کیڈی نے کہا کہ یہ ڈی آر سی-چین تعاون منصوبہ دونوں عوام کی دانش کو ظاہر کرتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ مرکز ڈی آر سی کی ثقافتی صنعت کی صلاحیت کو مکمل طور پر اجاگر کرے گا اور ڈی آر سی کو تخلیقی صلاحیتوں  کےمرکز میں تبدیل کر دے گا۔

وزیر ثقافت فاؤسٹن ایلومبے نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل  سےڈی آر سی میں ثقافتی اختراع کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور افریقی ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور روابط مضبوط ہوں گے۔

ایلومبے نے چین کا شکریہ بھی ادا کیا اور ڈی آر سی-چین کے کئی منصوبوں کو اجاگر کیا جن میں  کانگو کے 2مشہور مقامات عوامی محل اور شہداء اسٹیڈیم شامل ہیں۔

ڈی آر سی میں چین کے سفیر ژاؤ بن کے مطابق کِنشاسا میں ایک نیا علامتی سنگ میل بننےوالا یہ منصوبہ کانگو کی ثقافتی صنعت کو بہتر بنائے گا اور ملک کی ثقافت کی عکاسی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر