آپکی سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل ہیں، خط سے پہلے آپکو بتاچکا تھا: جسٹس جمال کا جسٹس منصور کو جواب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جسٹس جمال مندوخیل نے خط میں لکھاکہ آپ کا 12 دسمبر کو لکھا گیا خط موصول ہوا، آپ کے علم میں ہے 26ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نے چیف جسٹس کو رولز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل کا اختیار دیا اور چیف جسٹس نے رولز بنانے کیلئے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کے دو اجلاس پہلے ہی ہوچکے ہیں اور آپ کی تجویزکردہ سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل کی جاچکی ہیں، آپ کے خط سے پہلے ہی یہ آپ کو ذاتی طور پرشیئر کرچکا تھا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل منصور اعوان، علی ظفر، فاروق ایچ نائیک اور اختر حسین کمیٹی ممبران نامزد ہوئے، آپ کی تجاویز کوپہلے بھی زیرغور لائے اور کل کےخط والی بھی دیکھیں گے، آئندہ بھی آپ اپنی تجاویز رولز کمیٹی کو دے سکتے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل کا کہناتھاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں بھی آپ نے بات کی، 26 ویں ترمیم پرجواب نہیں دوں گا کیونکہ درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہیں، جوڈیشل کمیشن رولز میں آپ کی زیادہ ترتجاویزکوشامل کیاگیا ہے، رولزکمیٹی کا مینڈیٹ صرف جج تعیناتی کے رولز کا مسودہ تیارکرنا ہے۔خط کے متن کے مطابق معلوم ہوا کہ آپ نے تین ہائیکورٹس کیلئے ججز کے نام تجویز کیے ہیں، میرا مشورہ ہے ججز کیلئے نام رولز کی کمیشن سے منظوری کے بعد دیں، ججز تعیناتی سےمتعلق آپ کی تجاویزکا خیر مقدم کرتاہوں، آئینی مینڈیٹ ہے عدلیہ آزاد، غیر جانبدار ہو، عدلیہ کےججز اہل اور ایماندارہوں اور رولز کمیٹی ان مقاصد کےحصول کیلئے بہترین طریقہ کار وضع کرنے کیلئے پرعزم ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور کو خط میں مزید کہا کہ رولز کمیٹی کے 16 دسمبر اجلاس میں آپ کی تجویز پر غور ہوگا، رولز کا ڈرافٹ تیار ہونے سے قبل آپ کی کسی بھی تجویزکاانتظار ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سینیئر جسٹس منصورعلی شاہ نے چیئرمین رولزکمیٹی جسٹس جمال خان مندوخیل کو خط لکھ کر کہا تھاکہ رولز کے بغیر ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے تمام اقدامات غیر آئینی ہوں گے، 26 ویں آئینی ترمیم نے جوڈیشل کمیشن میں ایگزیکٹو کو اکثریت فراہم کردی ہے، جوڈیشل کمیشن کی اس تشکیل نو سے عدلیہ میں سیاسی تعیناتیوں کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔خط میں مزید کہا گیا تھا کہ شفاف رولز کے بغیر تعیناتیوں سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد متاثر ہو گا، عدلیہ کی آزادی بھی متاثر ہوگی، ججز کی تعیناتیاں مضبوط استدلال کی بنیاد پر ہونی چاہیئں، نہ کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر