کراچی: 84 انچ قطرکی پانی کی سپلائی لائن دوبارہ ٹوٹ گئی، شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی معطل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جامعہ کراچی کے قریب بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران پانی کی لائن ٹوٹی جس کے باعث شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق پائپ لائن ٹوٹنے سے شہر میں 250 ملین گیلن پانی کی یومیہ قلت ہےبی آر ٹی کے تعمیراتی کام کے سبب 15دن میں تیسری بار لائن پھٹی ہے۔ دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے ٹرانس کراچی کے سی ای او کو خط لکھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ بی آر ٹی تعمیراتی ٹیم کام کے دوران احتیاط برتے، پائپ لائن کے نقصان کے باعث پانی کی قلت سے شہر بھر میں مشکلات ہیں،۔واٹر کارپوریشن نے بتایاکہ رپورٹ کے مطابقکنٹریکٹرزکی غفلت اورعدم تعاون کو حادثے کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ، پانی کی لائن کی مرمت اورترسیل بحال کرنے میں ساڑھے3کروڑ روپے خرچ ہوئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یونیورسٹی روڈ پر84 انچ قطر کی مین لائن دو بار پھٹ چکی ہے جس کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر