چین کے دریائے یانگسی طاس میں گاڑیوں کا سب سے بڑا ’’رو- رو‘‘ ٹرمینل فعال

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں دریائے یانگسی کے طاس میں گاڑیوں کا سب سے بڑا “رو-رو” (رول آن / رول آف) ٹرمینل فعال ہوگیا ہے جو چینی مقامی کار برانڈز کو نئے برآمدی راستے فراہم کرتا ہے۔

ہائی تھونگ (تائی کانگ) ٹرمینل کو جمعرات کو کھولا گیا تھا۔ اس ٹرمینل سے پہلے ہی ایس اے آئی سی موٹر، چیری اور بی وائی ڈی سمیت 12 چینی کارسازوں کی گاڑیوں سے لدے 3 “رو-رو” جہاز روانہ ہوچکے ہیں۔

گاڑیوں کو میکسیکو، پیرو، گوئٹے مالا اور جمہوریہ کوریا سمیت دیگر مقامات کو برآمد کیا جانا ہے۔

 8لاکھ 60ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا یہ ٹرمینل سالانہ13 لاکھ گاڑیوں اور بیک وقت 32ہزار گاڑیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ اس میں 5 آٹوموبائل سروس سنٹرز بھی ہیں جو گودام ، ٹیسٹنگ ، دیکھ بھال اور چارجنگ جیسی خدمات پیش کرتے ہیں۔

ہائی تھونگ (تائی کانگ) آٹوموبائل ٹرمینل کمپنی لمیٹڈ کے وائس چیئرمین دائی چھن ہاؤ کے مطابق  ٹرمینل دریائے یانگسی ڈیلٹا کے اندر اور دریائے یانگسی کے طاس میں گاڑیوں کی نقل و حمل میں اضافہ کرے گا ، آٹوموبائل کی پیداوار ، نقل و حمل اور فروخت کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا  اور لاجسٹک اخراجات کو کم کرے گا۔

جیانگسو کی سب سے بڑی آٹوموبائل برآمدی بندرگاہ کے طور پر تائی کانگ بندرگاہ سے 2024 کے پہلے 11 مہینوں میں 4لاکھ 37ہزار3سو  گاڑیاں برآمد کی گئیں، جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 19.8 فیصد زیادہ ہے۔ یہ برآمدات دنیا بھر میں 116 ممالک اور خطوں تک پہنچ چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر