اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس کوفیٹف کے کہنے پر فیٹف کے حوالے کرنا ہے ، یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ پاکستان کا نہیں فیٹف کا پارلیمنٹ ہے۔انہوں نے کہا قوم پر واضح ہوگیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے، ایوان صدر کے بابوؤں نے سوسائٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ہے ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔
اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس فیٹف کے حوالے کرنا ہے: حافظ حمد اللہ



