پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے خود کو الیکشن کیسز سے الگ کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جیونیوز کے مطابق اس سلسلے میں جسٹس وقار احمد کی جانب سے آرڈر شیٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے خود کو الیکشن ٹربیونل سے الگ کرنے کی تصدیق کی۔آرڈر شیٹ میں کہا گیا ہےکہ اعتراض کنندہ نے ٹربیونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا رکن رہاہوں، پی ٹی آئی دورحکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں لیکن جب کوئی جج بنتا ہے اور حلف اٹھاتا ہےتو ان کا کسی پارٹی سےتعلق نہیں رہتا۔جسٹس وقار احمد نے مزید کہا کہ مجھ پر اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن کے کیسز دوسرے ٹربیونل میں منتقل کیےجائیں، اعتراضات کے بعد الیکشن کیسز نہیں سن سکتا۔واضح رہےکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نےجسٹس وقار احمد پراعتراض کیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر