13 سال بعد سینئر ترک عہدیدارکا دمشق کا درورہ، انٹیلیجنس چیف نے اموی مسجد میں نوافل ادا کیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترک میڈیا کے مطابق ابراہیم قالن کا دورہ گزشتہ 13 برسوں میں کسی سینئر ترک عہدیدار کا پہلا دورہ شام ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ ابراہیم قالن گزشتہ روز دمشق میں تھے جہاں انہوں نے شامی اپوزیشن فورسز کے سربراہ ابو محمد الجولانی اور نئے شامی وزیر اعظم محمد البشیر سے ملاقاتیں کیں۔ترک میڈیا کی جانب سے ابراہیم قالن کے تاریخی اموی مسجد کے دورے کی ویڈیو بھی نشر کی جس میں ابراہیم قالن کو سخت سکیورٹی حصار میں مسجد سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔دوسری جانب ترکیہ نے 12 سال بعد دمشق میں اپنے سفارت خانے میں ناظم الامور تعینات کردیا ہے۔ترکیہ نے بشار حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد 2012 میں شام میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر